پولنگ کا عمل مکمل،بڑے بڑے برج گر گئے،آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کو تگنی کا ناچ نچادیا
پولنگ کا عمل مکمل،بڑے بڑے برج گر گئے،آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کو تگنی کا ناچ نچادیا
کوئٹہ +کراچی+لاہور و+اسلام آباد +پشا ور (ویب ڈیسک)ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال 1کیا۔
پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔اس کے علاوہ لائیو انتخابی نتائج اور دیگر متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے جیو نیوز اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کرسکتے ہیں۔
گوادر کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے قریب 14 بم دھماکے
ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔حلقہ این اے 1 چترال کے 312 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے محمد طلحہ محمود 15344 ووٹ لے کر آگے ہیں اور آزادامیدوار عبد الطیف 12831 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 6 لوئر دیر 1 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد بشیر خان 2507 ووٹ لے کر پہلے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 1737 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 41 لکی مروت کے 409 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت آزاد امیدوار سلیم بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات 2024کے سلسلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا ۔
انتخابی نتائج 8 بجے بھی آسکتے ہیں اور 9 بجے بھی: چیف الیکشن کمشنر