کوئٹہ  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے عالمی پشتو ادبی سیمینار کے تمام مہمانوں کے اعزاز میں گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

0 246

کوئٹہ  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے عالمی پشتو ادبی سیمینار کے تمام مہمانوں کے اعزاز میں گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں کابل ، خیبر پشتونخوا ، کراچی ملک وبیرون ممالک سے آئیں ادیبوں ، پروفیسروں ، شعراء ودیگر مہمانوں نے شرکت کیں۔ جن میں افراء سیاب خٹک ، اباسین خان یوسفزئی ، اقبال شاکر ، زرین انزور ، لال باچاآزدون ، ظاہر شکیب ، درویش درنی ، پشتواکیڈمی کے صدر خیر محمد عارف ،پروفیسر غنی خان غنو، اے ڈی بلوچ ، فاروق سرور ، ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی ، ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ ، عارف تبسم، رازق فہیم ، ڈاکٹر حبیب وزیر ، نورالبصرامن ، سید نعیظم سعیدی ، فرید اللہ ، اہر منگل ، ڈاکٹر حنیف فیصل ، ماشام خٹک ، ڈاکٹر کرن ، خلیل باور ، شوکت ترین ، پروفیسر عبدالتواب ، پروفیسر عثمان توبہ وال ، نازیہ خان ، کرن خان ، آرزو زیارتوال ، وڑانگہ لونی ، گل مینا ، افغان قونصل جنرل وحید اللہ مومند بمعہ وفد ، ڈاکٹر عبدالمالک کاسی جبکہ پشتونخوامیپ کے رہنمائوںعثمان خان کاکڑ ، عبدالرحیم زیارتوال ، عبدالرئوف لالا ، علائوالدین کولکوال ، یوسف خان کاکڑ ، سید لیاقت آغا،قاضی مقبول، ملک شاہجان ،مصطفی یحییٰ ودیگر بھی شریک تھے۔ عشائیہ سے قبل ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے تمام آئیں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور ان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ عالمی پشتو ادبی سیمینار کا جنوبی پشتونخوا کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دوسری بار منعقد ہونا قابل تحسین ہے کیونکہ کوئٹہ بھی پشتونوں کاایسا ہی مرکزی شہر ہے جیسا کہ کابل، کندہار ، پشاور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتو زبان ، پشتوادب کی ترقی وترویج کیلئے ان ادیبوں ، شعراء ، پروفیسروں کی خدمات قابل قدر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں ، کارکنوں ،اساتذہ سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کوبھی اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی عالمی پشتو ادبی سیمینار میں شرکت کیلئے آئیں تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور پارٹی ہر وقت اپنے قومی زبان کی ترقی وترویج اور اس کے فروغ کیلئے اپنی کاوششوں کو ماضی کی طرح جاری رکھیں گی۔ انہو ںنے آخر میں تمام مہمانوں کا ایک با پھر شکریہ ادا کیا جنہوںنے عشائیہ میں شرکت کرکے انہیں عزت بخشی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.