محکمہ زراعت کا ٹڈی دل کے انسداد کیلئے موثر اقدامات جاری
کوئٹہ(صحافت نیوز ) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ٹڈی دل کے انسداد کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کررہا ہے محکمہ زراعت کےترجمان عبدالکریم جعفر کے مطابق 13431610ہیکٹر کا سروے اور465271ہیکٹر پر آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔
محکمہ زراعت بلوچستان پاک آرمی وفاقی محکمہ تحفظ نبانات کے ساتھ مل کر ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے شب وروز کوشاں ہے اس سلسلہ میں زمرک خان اچکزئی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی مسلسل نگرانی میں انتہائی جا نفشانی سے کام جاری ہے۔اب تک 6اضلاع میں فضا ئی آپر یشن اور مجموعی طور 13431610ہیکڑ پر سروے اور 465271ہیکڑپر آپریشن کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا ہے
اب ٹڈی دل اڑ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جا کر حملے کررہا ہے تو اس پر کنٹرول کیلئے مسلسل نگرانی اور معلومات کے بعد رات کے وقت جب یہ بیٹھا ہو تو ہی اسپرے کیا جاتا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت رات کے وقت بھی کنٹرول آپریشن میں مصروف ہے7جولائ تک 20 اضلاع میں ٹڈل دل پا یا گیا ہے بقیہ 13اضلاع میں ٹڈی دل موجود نہیں ایران سے نئے ٹڈی دل کے غولوں کا بلوچستان میں داخل ہونے کا خطرہ موجو د ہے۔
رواں مالی سال 2020-21ئ کیلئے 26ارب روپے کی لاگت سے ایک انتہائی موثر اور مر بوط منصوبہ تشکیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی نگرانی نیشنل لوکسٹ کنٹرول اسلام آباد سے کی جارہی ہے یادر ہے کہ ٹڈی دل کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے جنوری سے ایمر جنسی بھی نافذ کررکھی ہے