ہمارے ملک کے تمام تر وسائل حکمران لوٹ رہے ہیں۔تحریک لبیک اسلام
ہمارے ملک کے تمام تر وسائل حکمران لوٹ رہے ہیں۔تحریک لبیک اسلام
کوئٹہ(ویب ڈیسک)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی جنرل سکریٹری علامہ عبدالقدوس حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے صدر سردار عبد الغیاث نوتیزئی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے جوائنٹ سیکرٹری محمد احسان اللہ نقشبندی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے فنانس سیکرٹری شعیب آحمد
قادری،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے پریس سکریٹری فرید اللہ قادری،ودیگرنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے پنھدے میں بے قصور عوام کو پھنسا کر خود شاہ خرچیاں بڑھا رکھی ہیں۔حکمران اس ظلم کو بند کریں ورنہ عوام ان کا خود احتساب کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر انے والا حکمران ملک کے نام پر آئی ایم ایف سے قرض لے کر اندرون و بیرون ممالک ذاتی
جائیدادیں بنا لیتا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی جنرل سکریٹری علامہ عبدالقدوس حبیبی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ غربت کے ستائے ہوئے عوام خودکشیوں کی بجائے ان کا حق کھا جانے والے حکمران کی زندگی اجیرن کردیں ہر آنے والے حکمران نے غریب کے حقوق بری طرح پاوں تلے روند
کر اپنی امیری کا سفر کامیابی سے طے کیا اور اقتدار سے اترنے کے بعد ان کا یہ سفر بیرون ملک جاکر اختتام پذیر ہوتا ہے۔