ہمارے صوبے میں شاہراہوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ،نصراللہ زیرے
کوئٹہ( ویب ڈیسک) پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرے نے کہاکہ ہمارے صوبے میں شاہراہوں کی حالت انتہائی خستہ ہے صرف گزشتہ دو سال کے دوران نوہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں شہید ہوچکے ہیں ،این 55پر تر قیا تی کا م اب تک یہ کیوں مکمل نہیں ہوا اور حالیہ دنوں پی ڈی کو کیونکر تبدیل کیا گیا ہے نیز نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے آتے ہی گزشتہ 9مئی کو ہونے والے ریوائزڈ پی سی ون کے تمام ٹینڈرز کو کون وجوہات کی بناءکینسل کئے ہیں اس بابت تفصیل
فراہم کی جائے۔ جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرے نے اپنا توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات کی توجہ مبذول کرائی کہ درگئی شبوزئی (این 70)سے براستہ مرغہ کبزئی ، موسیٰ خیل تا تونسہ شریف(این 55)پر ترقیاتی کام اب تک مکمل نہیں ہوا انہوںنے استفسار کیا کہ اب تک یہ کام مکمل کیوں نہیں ہوا اور حالیہ دنوں پی ڈی کو کیونکر تبدیل کیا گیا ہے نیز نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے آتے ہی گزشتہ 9مئی کو ہونے والے ریوائزڈ پی سی ون کے تمام ٹینڈرز کو کون وجوہات کی بناءکینسل کئے ہیں اس بابت تفصیل فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں شاہراہوں کی حالت انتہائی خستہ ہے صرف گزشتہ دو سال کے دوران نوہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں شہید ہوچکے ہیں
[…] نصراللہ زیرے ‘ عیسیٰ روشان ‘ یوسف خان کاکڑ ‘ قادر آغا ‘ خوشحال کاسی کو آج سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی […]