نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید سکندر زہری یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

0 290

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ میرا وژن ترقی میری سوچ ترقی میرے خیالات عوامی خواہشات و خوشحالی سے مزین ہیں ۔ خضدار میں اعلیٰ علمی جامعہ بناکر بلوچستان کے نسلوں تک کو تحفہ دیدیا ۔ شہید سکندر زہری یونیورسٹی سی پیک کے سنگم پر قائم پورے بلوچستان کیلئے اعلیٰ تعلیم کا گہوارہ بنے گی ۔ شہید سکندر زہری یونیورسٹی جیسی جنرل جامعہ دیکر میں نے اپنے حصے کا کام کردیا جسے تاریخ سنہرے الفاظ سے یاد کریگی اور یہ قابل ستائش کام مدتوں یاد رہیگا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز شہید سکندر زہری خضدار میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جہاں اس سے قبل نواب ثناء اللہ خان زہری کے نام کی تختی لگائی گئی انہوں نے باقاعدہ طور پر جامعہ کا افتتاح کردیا ۔ بعد ازاں نواب ثناء اللہ خان زہری نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انہیں بریفنگ دیدی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سابق چیئرمین آغا شکیل احمد درانی چیئر مین خضدار حاجی صلاح الدین زہری ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی میر ظفرعلی ساسولی پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی رحمت اللہ زہری پیپلز پارٹی خضدار کے صدر عبدالقدیر زہری جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری میر عبدالرحمان زہری میر زاہد زہری انجینئر حبیب قادر زہری نصر اللہ شاہوانی میر محمد اکبر جتک سمیت دیگر موجود تھے ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ جب میری حکومت تھی تو اس وقت سب سے زیادہ میری نظروں میں بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ تھا میں اپنے منصب سے عہدہ برآ ہوکر پورے بلوچستان کی ہسماندگی ختم کرنے کی کوشش کی تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو خطیر رقم دیا ۔ تعلیمی اداروں جامعات کالجز کا قیام عمل میں لایا سی پیک منصوبے کو آگے بڑھایا صوبے کو قیام پاکستان کے بعد پہلی بار ترقی دی اب بھی اقتدار میں آکر اسی تسلسل کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید نوابزادہ سکندر زہری یونیورسٹی کے نام سے منسوب جامعہ خضدار ایک علمی باب ہے جس سے پورا بلوچستان زیور تعلیم سے آراستہ ہوگا انہوں نے کہاکہ گو کہ چندسیاسی رہنماؤں نے اس جامعہ کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کہاں تک ایسے کرتے ۔ یہ جامعہ ہم نے بلوچستان کی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم فراہمی کے لئے بنائی ہے اور انشاء الله یہ بلوچستان کی دوسری بڑی جامعہ بن کر نامور ادار بن جائیگا ۔*

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.