محکمہ سماجی بہبود میں سیاسی مداخلت فوری بند کیا جائے، بی ین پی

0 225

کوئٹہ (صحافت کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبران ثناءمسرور بلوچ ستارشکاری بلوچ ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غلام مصطفیٰ مگسی دولت خان مگسی سمندر خان مگسی حاجی نیک محمد ساسولی محمد صالح رند ودیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود میں سیاسی مداخلت بند کیاجائے محکمہ سماجی بہبود میں غیر قانونی مسلط کردہ ڈی جی اور ایک مخصوص ٹولہ اور سیکرٹری سماجی بہبود کی غیر قانونی اقدامات کی پشت پناہی محکمے کو تباہی اور انتشار کا شکار بن چکی ہے محکمہ سماجی بہبود میں عرصہ چارسال سے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی اور توئین عدالت کا مرتکب ھونے کے باوجود گریڈ 19کےایک آفیسر کو قائمقام ڈی جی تعینات کیا گیا ہے جواپنے ایک مخصوص ٹولے کیساتھ کرپشن ,کمیشن,ٹینڈر اور غیر قانونی طور پر پوسٹنگ ٹرانسفر اٹیچمنٹ, جوکہ اعلیٰ حکام اورمروجہ قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کی جاتی رہی ہے جسکی وجہ سے پورے محکمے میں بدنظمی اور انتشار پیدا ھوا ہے اور محکمہ کے آفیسران میں غیر یقینی صورتحال پیداھوچکی ہےجوغیر قانونی تعیناتیاں گزشتہ سال سے تاحال ھورہی ہے اور مینٹس میٹنگ کی کاپی پرتاحال تعیناتیوں کاسلسلہ جاری ہے انکا تمام ریکارڈ اکاوٹنٹ جنرل بلوچستان اور خزانہ کے دفتروں سے حاصل کرکے تحقیقات کی جاۓدودھ کا دودھ پانی کا پانی ھوگا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے سماجی بہبود ایک ایسا ادارہ ہے جسکانصب العین غریب نادرا ,معذورافراد اور نشے کے عادی مریضوں کے علاج معالجہ اوربحالی کیلئے اقدامات کرناہے ایک ایسے تعصب پسند تنگ نظر , کرپٹ , نااہل اور نالائق ڈی جی کے حوالے کی گئی جس نے سرکاری امور کوچلانے کے لیے متعین قوانین نظم وضبط اورمحکمے کے آفیسران کے درمیاں باہمی روابط کوختم کرکے محکمہ کے تمام ذیلی اداروں کومفلوج کردیا ہے محکمہ سماجی بہبود میں سیاسی مداخلت فوری بند کیاجاۓ محکمے کے سنئیرآفیسران کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور نیب بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ سماجی بہبود میں فوری تحقیقات کی جائے اور قائمقام ڈی جی کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف سخت کاروائی کی جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.