کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی عمر سے متعلق نیا انکشاف

0 86

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی عمر سے متعلق نیا انکشاف

ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش سے متعلق پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاش تقریباً چھ ماہ پرانی ہو سکتی ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ اداکارہ کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ 2024 میں ہوا تھا، جبکہ ان کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی۔ فلیٹ میں موجود کھانے پینے کی اشیاء پر درج ایکسپائری تاریخ بھی 2024 کی ہے، جس سے شبہ بڑھ گیا ہے کہ موت کو کئی ماہ گزر چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی دی جا سکے گی، جس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی لاش 8 جولائی کو اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کے مالک نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالتی بیلف کے ساتھ فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا اور دروازہ نہ کھلنے پر جب دروازہ توڑا گیا تو اندر سے سخت گل سڑ چکی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لاش ڈی کمپوزیشن کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج پر تھی، جس سے ابتدائی طور پر ایک ماہ پرانی ہونے کا تاثر ملتا ہے۔ تاہم، مختلف شواہد کے باعث تحقیقات مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.