کویٹہ میڈیکل طلباء و طالبات دھرنا پر تشدد قلم کتاب اور شعور دشمن پالیسی ہے، الطاف سیاپاد

0 302

کویٹہ میڈیکل طلباء و طالبات دھرنا پر تشدد قلم کتاب اور شعور دشمن پالیسی ہے
پولیس کی طلباء پر لاٹھی چارچ نا اہل حکومت کی واضع ناکامی ہیں مولنا الطاف سیاپاد

(خاران پ ر ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل کونسل کے ممبر ضلع خاران کے ضلعی سینئررہنمامولانا الطاف حسین سیاپاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کویٹہ طلباء کے پرامن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج قابل تشویش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پولیس کی غنڈہ گردی کسی صورت قابل قبول نہیں واقعے کے ذمہ دار سلیکٹیڈ اور نااہل صوبائی حکومت ہے انہوں نے مذید کہا ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے طلباء دارالحکومت میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں لیکن بدقسمتی سے واپس ایسے لوٹ جاتے ہیں جیسے جنگ کے میدان سے لوٹ کر آرہے ہیں حکومت ان کالی بھیڑیوں کو لگام دیں احتجاج ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے
کویٹہ نہتے طلباء پر تشدد اور پولیس گردی ناقابل برداشت عمل ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.