عوام کو بجلی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے،نور محمد دمڑ
زیارت( پ ر )بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے درینہ ، حل طلب اور اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے منہ، چنہ، زندرہ اور احمدون کےلئے جلد بجلی کے نئے فیڈرز منظور کرائے گے ضلع زیارت کے عوام کا90 فیصد زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے یہاں پر چونکہ نہری نظام نہیں ہے ہزاروں فٹ نچے کنویں / ٹیوب ویل/ برمے کے زریعے پانی نکالنا پڑتا ہے جس کےلئے بجلی کی اشد ضرورت ہوتا ہے کواس ، اور وام کے عوام کو بجلی کی بہترین سپلائی کی فراہمی کےلئے نئے فیڈرز کی منظوری کرکے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا ہے جس عوام اور زمینداروں کو بجلی کی بہترین سپلائی میسر ہوگی عوام اور زمینداروں کو چاہے کہ وہ کیسکو کے ساتھ تعاون کرکے اپنے ذمہ واجبات کو بروقت اداکرے جب عوام بقاعدگی اور ماہوار اپنے بجلی بل جمع کرتے ہے تو وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کم سے کم ہوگا کیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے ادارہ نے اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور واپڈا کو رقم انہیں بلوں کی رقم ہونے سے ادا کرتے ہے بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے جب بجلی بل بقاعدگی سے اداہونگے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع زیارت کے علاقہ کواس میں اپنے فنڈ سے منظور کردہ کواس،کان اور وام کے نئے بجلی فیڈرز کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے واپڈا اور کیسکو کے آفیسران ، علاقے کے معتبرین نے بھی خطاب کیا اور صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجلی کے نئے فیڈروں کی منظوری کےلئے فنڈز منظور کرکے عوام اور زمینداروں کا درینہ مسئلہ حل کردیا صوبائی وزیر خزانہ کاکواس آمد کے موقع پر بی اے پی کے عہدیداروں کارکنوں علاقے کے معتبرین ، زمینداروں اور عام عوام پرتپاک استقبال کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے درینہ ،حل طلب اجتماعی مسائل کےلئے کوشا ہوں انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے منظورکرائے ہے اور مزید ترقیاتی منصوبوں کو منظور کرنے کےلئے کوشا ں ہوں صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو چاہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی رکاﺅٹ پیدا نہ کرے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں عوام بھرپور تعاون کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت کے جن علاقوں میں بجلی کے مسائل درپیش ہے انہیں حل کرائے گے بجلی کے علاوہ رابطہ سڑکوں ، صحت ، تعلیم ، پینے کی صاف پانی ، زراعت کی فروغ ، ڈیموں کی تعمیر سمیت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے ہرفورم پرکوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ کواس، کان، اور وام کے نئے فیڈرز کاافتتاح ہوگیا امید ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر نئے فیڈروں پرکام مکمل ہوجائے گا اور مذکورہ علاقوں کی زمینداروں اور عوام کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگا جس سے زمینداروں کے فصلات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیا گیا ہے اور بہت جلد حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور افتتاحی تقریبات شروع ہونگے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گا ، دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی ،لورالائی ، زیارت میں مختلف افراد کے انتقال پرتعزیت و فاتحہ خوانی کی اور دمڑ ہاوس سنجاوی میں عوامی مسائل سنے
[…] ترقی کے ثمرات سے بہرہ مندہونا ہر شہری کا حق ہے، نور محمد دمڑ […]
[…] پرایک اوربجلی بم گرائے جانے کا […]