پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کرونگا،ٹرمپ

0 44

پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کرونگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے، اور وہ اس تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ “غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے” اور جلد ہی “بورڈ آف پیس” (Board of Peace) قائم کیا جائے گا تاکہ جنگ بندی برقرار رکھی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی طے شدہ وقت سے پہلے بھی ممکن ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا کام کیا، جبکہ قطر کو بھی اس عمل میں کردار ادا کرنے پر کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔

روس-یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ جنگ ختم نہ ہوئی تو وہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: “مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگی صورتحال ہے۔ واپسی پر میں اس مسئلے کا جائزہ لوں گا۔ میں ایک بار پھر کوشش کروں گا کیونکہ جنگوں کو ختم کرنا میرا فن ہے۔”

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ٹیرف (محصولات) کے ذریعے کم کی تھی۔

امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے دورے کا پہلا مرحلہ اسرائیل ہے، جہاں وہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ اسرائیل کے بعد مصر کے شہر شرم الشیخ جائیں گے جہاں وہ “غزہ امن سمٹ” میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.