امپورٹڈ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اقتدار سے الگ ہو جائے، نذیر خان اچکزئی

0 460

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان نذیر خان اچکزئی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے امپورٹڈ حکومت آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے جو کچھ بھی کر رہی ہے اس عمل کی نتائج بھگتنے کے لیے بھی تیار رہے، امپورٹیڈ وفاقی حکومت کا ایک دن بھی اس ملک پر اقتدار کرنا ملک کو تباہی کی جانب لے جانے کے مترادف ہے پاکستان اس کرپٹ سیاستدانوں کی اقتدار میں رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے چوروں سے چٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے امپورٹڈ وفاقی حکومت اور اسکی حواریوں سے اس ملک کے عوام کو نجات دلائیں گے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہے رانا ثنا اللہ جیسے مجرموں کو ملک کے داخلی امور کا منسٹر بنانا اس ملک کے ساتھ سب سے بڑا مذاق ہے امپورٹیڈ حکومت کی حکومت ہوتے ہوئے نواز شریف جیسے مجرم اب بھی پاکستان آنے سے گھبرا رہا ہے ان کا خوب یہی ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سیالکوٹ میں ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکنان عمران خان کے ہدایات کے لیے تیار رہے انشاءاللہ پورے بلوچستان سے قافلے اسلام آباد کے لیے نکلیں گے ملک میں نئے انتخابات نہیں کرائے گئے تو یہ پاکستان کی بدقسمتی ہوگی، انتخابات سے پہلے جانبدار الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے اور نون لیگ کی ٹکٹ پر اس کو سیاست میں آنا چاہیے موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.