ڈیرہ مرادجمالی ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کے ایڈمنسٹریٹر و چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حمل بلوچ نے کہا کہ

0 322
ڈیرہ مرادجمالی ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کے ایڈمنسٹریٹر و چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حمل بلوچ نے کہا کہ ٹراما سینٹر کسی بھی ایمرجنسی کو نمٹنے کا نام ہے تاہم دمے، ہارٹ اٹیک اور ہڈی جوڑ سمیت کسی بھی ایمرجنسی کو نمٹنے کے لئے سینٹر میں سہولیات کا ہونا لازمی ہے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر حمل بلوچ نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں روزانہ موٹر سائیکل اور روڈ ایکسیڈینٹ سمیت کسی بھی ایمرجنسی کے کیس نمٹائے جاتے ہیں تاہم ہڈی جوڑ سرجن نہ ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب ایسے مریضوں کو مجبورن ریفر کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ انتظامیہ کی جانب سے صحت کے شعبہ میں اب تک اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ٹراما سینٹر میں ہڈی جوڑ سرجن کی تعیناتی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ایمرجنسی میں ای سی جی کے کیس بھی نمٹائے جاتے ہیں لیکن مکمل طور پر خاص کر دمہ اور ہارٹ اٹیک سے وابستہ مریضوں کے علاج معالجہ کے مکمل علاج معالجہ کی سخت ضرورت ہے سہولیات کے فقدان سے مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹر حمل بلوچ نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر صاحبان اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمہ وقت اپنی خدمات کی سرانجام دہی میں مصروف عمل ہیں اسکے علاوہ مریضوں سمیت ان کے ساتھ انے والے افراد کو بھی علاج معالجہ کے ساتھ شعور آگاہی فراہم کی جارہی ہے انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹرز کا شعار ہے جس کے لئے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ اگر اوچ پاور پلانٹ لمیٹڈ انتظامیہ فوری طور پر ٹراما سینٹر میں ہڈی جوڑ سرجن کی تعیناتی سمیت دیگر ایمرجنسی کیسیز نمٹانے کی مزید سہولیات فراہمی کے اقدامات اٹھائے تو سینٹر میں لانے والے مریضوں کو کہیں اور ریفر کرنیکی نوبت نہیں ائے گی۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.