جیکب آباد میں محکمہ بلدیہ کی نااہلی، شہر کی مارکیٹیں نالیوں کے گندے میں ڈوب گئیں
جیکب آباد میں محکمہ بلدیہ کی نااہلی، شہر کی مارکیٹیں نالیوں کے گندے میں ڈوب گئیں، کاروبار ٹھپ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، چیمبرس آف کامرس کے وفد سے بلدیہ چیئرمین سے ملاقات، صفائی نہ ہونے پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کی اکثر مارکیٹوں میں نالیوں کا گندا پانی تالاب کی صورت میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہر کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوگیا ہے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، شہر کی اہم ترین مارکیٹوں صرافہ بازار، سینما روڈ، میڈیسن مارکیٹ، لیڈیز بازار، ویڈیو مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں بارش کے بعد صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں سے پانی ابلنے لگا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹیں گندے پانی کے تالاب بن چکے ہیں، شہر کی مارکیٹوں میں نالیوں کا پانی کھڑا ہونے اور شہر میں گندگی کے خلاف چیمبرس آف کامرس کے وفد نے یوسف میمن، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، الیکڑک مارکیٹ کے سریچند، کلاتھ مارکیٹ کے ہود راج بیبو مل کی قیادت میں چیئرمین میونسپل کمیٹی عباس جکھرانی سے ملاقات کی اور شہر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور صفائی نہ ہونے پر چیئرمین کے سامنے احتجاج کیا گیا مگر اس کے باوجود بھی بلدیہ کی جانب سے صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد شہر کی مارکیٹیں نالیوں کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں کوئی پرسان حال نہیں کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد شہر کی صفائی کرائی جائے اور مارکیٹوں میں کھڑا نالیوں کا پانی صاف کرایا جائے۔
[…] کے مطابق جیکب آباد کے نواحی علاقے جیکب آباد رتوڈیرو مئین روڈ پر بہرام موڑ […]