سبی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی بنیادوں پر اقدامات کریں
سبی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عام لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں،ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے در پیش مسائل کو حل کیا جائے گا ، ہسپتال میں پانی کے لئے بور لگا کر پانی کی قلت کو دور کردیا گیا ہے ،بجلی کی درپیش مسلہ کو بھی بہت جلد حل کیا جائے گا ،ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے ، آپریشن ٹھیٹر کو جلد فعال کیا جائے تاکہ لوگ آپریشن کے لئے اپنے مریضوں کو دوسرے بڑے شہریوں میں لے جانے کی بجائے یہاں پر لائیں ،ڈاکٹر ز اپنے فرائض کو ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں ،غفلت اور لاپرواہی کرنے والے ڈاکٹروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں اور ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پراے ڈی سی سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمداکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر محمد انور ،ڈاکٹر الہیٰ بخش مستوئی ،ڈاکٹر شہزاد ،ڈاکٹر شفقت سلطانہ ،ڈاکٹر ہرا حیدر اور دیگر موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی اور دیگر ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر سبی کو ہسپتال کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپریشن ٹھیٹر کو فعال کردیا گیا ہے اب یہاں پر ماہر سرجنوں پر مشتمل ٹیم مریضوں کی آپریشن کرئے گی اور مریضوں کو آپریشن کے لئے کوئٹہ یا دوسرے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہے اور ڈاکٹروں کی کمی بھی کافی حد تک دور ہو گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں بجلی کا مسلہ درپیش ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بور لگا کر پانی کی کمی کو دور کر دیا گیا ہے جبکہ بجلی کے مسلے کو بھی جلد حل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے آپریشن ٹھیٹر میں فوری طور پر مریضوں کا آپریشن شروع کیا جائے تاکہ لوگ علاج و معالجہ اور آپریشن کی غرض سے کوئٹہ سمیت دوسرے بڑے شہروں کی جانب رخ نہ کریں اور یہاں پر آکر اپنا علاج معالجہ کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کئے جاسکیں انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر اور دیگر اہلکار اپنے فرائض ایمانداراور ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کریں انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لاپروہی کرنے والے ڈاکٹروں اور عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔