سکولوں میں جلد ہی کمپیوٹرز لیبارٹری پر کام کا آغاز ہوگا، نصراللہ خان زیرے
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول خلجی کالونی کے پرنسپل اور اساتذہ کرام کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی جس میں سکول میں نیے کمپیوٹرز لیبارٹری کے قیام، سکول میں اساتذہ کی کمی اور اب تک کلسٹر کی جانب سے درسی کتابوں کی عدم فراہمی کو زیر بحث لایا گیا، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا اور حکام کی جانب سے درسی کتابوں کی فوری مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی گہی اور ساتھ ہی نیے اساتذہ کمی کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا، دریں اثناء سکول میں جلد ہی کمپیوٹرز لیبارٹری پر کام کا آغاز ھوگا اور ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور مختلف کلاس رومز میں طلباء سے ان کے کورس سے متعلق سوالات کیے اس موقع پر پشتونخوا میپ سریاب علاقائی سینیر معاون سیکریٹری حاجی ارسلا خان ترہ کئ سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کرام بھی ان کے ھمراہ موجود تھے
[…] نصراللہ خان زیرے اپنے عہدے پر برقرار ہے ،مختیا ر خان یوسفزئی […]