پاکستانی فضائی حدود کے کچھ راستے عارضی طور پر بند

0 37

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے آپریشنل وجوہات کے باعث پاکستانی فضائی حدود کے چند مخصوص روٹس کو محدود مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے چند ڈومیسٹک فضائی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، تاہم بین الاقوامی فلائٹس کے شیڈول پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔

جاری کردہ نوٹم (NOTAM) میں پائلٹس کو مخصوص بلندی تک پرواز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ متبادل روٹس بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش آج 15 اکتوبر کی شام 7:30 بجے سے کل رات 9:30 بجے تک برقرار رہے گی۔

سی اے اے نے وضاحت کی ہے کہ ان راستوں کی جزوی بندش کے باوجود مجموعی فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.