37سالہ ہم جنس پرست امریکی صدارتی انتخابی دوڑ میں شامل
واشنگٹن امریکی ریاست انڈیانہ کے سائوتھ بینڈ کے میئر37سالہ پیٹے بٹی گیگبھی امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں،اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مجھے سائوتھ بینڈ انڈیانہ کا فرزند ہونے پر فخر ہے، اور میں امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کررہاہوں۔37سالہ امیدوار کو درجن بھر ڈیموکریٹ امیدواروں کے مقابلے کا سامناہے،وہ ترقی پسند ہیں عیسایت پر یقین رکھتے ہیں اورجنسی شناخت کے حامل ہیں،انہوں نے افغانستان کی جنگ میں بھی شرکت کی تھی، وہ پہلے ہم جنس پرست امیدوار ہیںجس کا وہ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں۔