سیاست میں اتار چڑھاؤ ضرور ہے لیکن ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینا نیک شگون نہیں ہے، مٹھا خان کاکڑ

0 459

کوئٹہ(ویب ڈیسک)۔صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ مائنز و منرل مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاست دان ایک دوسرے اور ملکی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے سیاست میں اتار چڑھاؤ ضرور ہے لیکن ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینا نیک شگون نہیں ہے انہوں نے کہا کچھ لوگ فوج کے جوان کے خلاف دشمن کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے اس طرح کی بیان بازی محاذوں پر رہنے والوں کے لیے حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی صرف وہی ناعاقبت اندیش عناصر کر سکتے ہیں جنہیں ملک و ملت کی کوئی فکر نہیں۔مشیر مائنز و منرل مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے۔پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم کچھ عناصر پاک فوج کو سیاسی میدان میں لاکر متنازع بنانا چاہتے ہیں ہیں جو کہ ان کے ذاتی اور گروہی مفادات کی تکمیل تو ہوسکتی ہے تاہم یہ ملک کے ساتھ کسی قسم کی خیر خواہی نہیں انھوں نے مزید کہا کہ سیاست کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن سیاست کی آڑ میں اداروں کو لانا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.