کپتان ایک بال پر تین وکٹیں لینے کا دور گزرچکا ہے،حافظ حمداللہ

0 420

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہےکہ کپتان کی ایک بال پر تین وکٹیں لینے کا دور گزرچکا ہے اس اوور میں انہیں ایسے چھکے پڑیں گے کہ لائن اور لینتھ بھول جائیں گے اس بار اسکا سامنا ایسے کھلاڑیوں سے پڑا ہے کہ انہیں آو¿ٹ کرنا انکے بس کی بات نہیں

 

انکے بڑھکیوں اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے تحریک عدم اعتماد میں شکست انکا مقدر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عزیزیہ تعلیم القرآن ضلع دکی کے زیراہتمام حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام کے رہنما مولانا سلطان محمد عبد مولانا عبدالغفار اخونزادہ اور دیگر علمائ کرام و جمعیت کے مقامی رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ ان حکمرانوں نے

 

مغربی دباو¿ پر مدارس علمائ اور طلبائ کو دہشت گرد قرار دے کر اپنے اقاوں کی بھرپور خدمت کی نیازی دور حکومت میں مساجد و مدارس اور علمائ کے خلاف قوانین بنائے جاتے رہیں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر انہوں نے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکا انہوں نے کہا کہ آج مغرب مردہ باد نعرہ انکی سیاسی ضرورت ہے وہ ہوا عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کے لیے مکر و فریب کر رہاہے انہوں نے کہاکہ مگرمچھ کے آنسو بہاکر عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کا دور گزرچکا عوام انکا حقیقی چہرہ خوب دیکھ چکے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.