اشتہارات کو بی پیپرا پر منتقلی ڈرافٹ کی واپسی تک احتجاج ختم نہیں کرینگے،ایکشن کمیٹی

0 43

کوئٹہ(پ ر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف علامتی احتجاجی کیمپ 46 ویں روز بھی جاری رہا۔

علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان شریک تھے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں کو بلوچستان کے پرنٹ میڈیا اور باشعور طبقہ فکر کیخلاف سازش سے منسوب کرتے ہیں کیونکہ ایسا ممکنہ اقدام بلوچستان کے عوام کو بھی شعور سے محروم کردے گا۔

بلوچستان کے حالات و زمینی حقائق کے برعکس اقدامات سے پوری صنعت تباہی کا شکار ہوجائیگی۔جبکہ اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل میں بھی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کے مسائل کے فوری حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان وزیر اطلاعات مقرر کریں۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو واپس لینے تک احتجاجی تحریک ختم نہیں کریں گے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پوری اخباری صنعت کیساتھ مشاورت کے بعد دوسرے مرحلے میں احتجاج کو وسعت دینے کا فیصلہ کرینگے جن میں احتجاجی ریلیاں اور بھوک ہڑتالی کیمپ کاقیام شامل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.