حکومت پاکستان کا اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

1 235

اسلام آباد :(ویب ڈیسک ) حکومت نے بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اب اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو ملک میں سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تیارکیا گیا ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.