30ستمبر شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے عظیم خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تاریخ سازکانفرنس ہوگا، مفتی محمد قاسم

1 232

چمن(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے مجلس عاملہ کااھم اجلاس تحصیل امیر مولانا روزی خان کے صدارت میں ہوا اجلاس میں جانشین شھیداسلام جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں 30ستمبر بروز جمعرات صبح 8بجے چمن بازار میں شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے عظیم خدمات پر خراج عقیدت

پیش کرنے کے لئے تاریخ ساز عظیم الشان شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء جانشین شھیداسلام مولانا مفتی محمد قاسم تحصیل امیر مولانا روزی خان تحصیل ناظم عمومی حاجی آمان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کا متحدہونا کفری قوتوں کے لئےموت کا پیغام ہے 28 ستمبر219 کو چمن شھر میں عالمی دہشتگردوں اسلام اور وطن عزیز کے دشمنوں نے ایک ظالمانہ بم حملہ میں

خادم انسانیت اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف ؒ کو ایک دردناک طریقہ سے شہید کیاگیا
30 ستمبر شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کانفرنس دینی طبقہ کے لئے نویدہے حکمرانوں نے ضمیر کا سوداکرکے قوم کو غلام بنا دیا شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح نے اتحاد امت کے لئے قربانیاں دی شھیداسلام ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک فکر اور فلسفہ کانام تھا انھوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ظلم عظیم ہے حکومت نے بےحسی کی تمام حدیں پار کر لیں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جمعیت علماء اسلام مسترد کرتی ہیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ویب ڈیسک )شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.