آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور
آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔سابق صدرآصف زرداری
سمیت دیگرملزمان کی جانب سے عدالت میں ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں پیش ہوئیں۔وکلا کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی۔احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 12 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدرکی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی۔