صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات،پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گیا
برکوئٹہ(خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست گذار میر حق شاہی کو کیو واسا کی جانب سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گیا , صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق درخواست گذار میر شاہی حق نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ ان کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن کوئٹہ میں کیو واسا کی جانب سے پورے ہفتے میں صرف ایک گھنٹہ انہیں پانی دیا جاتا ہے جو ناکافی ہے اور جس کی وجہ سے انہیں پینے کے صاف پانی کے حصول میں سخت پریشانی کا سامنا ہے لہذا اس ضمن میں ان کی داد رسی کی جائے,صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر انویسٹگیشن محتسب سیکرٹریٹ سید منور احمد ہاشمی نے ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت طلب کی, دریں اثنائ کیو واسا سیٹلائٹ ٹاو¿ن سب ڈویڑن کے سپروائزر محمد علی نے محتسب عدالت میں پیشی کے موقع پر پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے علاقہ میں روزانہ کیو واسا کی جانب سے ایک سے سوا گھنٹہ تک پانی فراہم کیا جاتا ہے کیو واسا کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گذار کی بڑی فیملی ہونے کی وجہ سے موجودہ پانی کا ایک کنکشن ان کیلئے ناکافی ہے لہٰذا درخواست گذار کےلئے ضروری ہے کہ وہ ایک اور کنکشن کے لیے کیو واسا میں درخواست جمع کرے تاکہ پینے کے صاف پانی کے حوالے انہیں درپیش مسئلے کا مستقل حل نکلا جاسکے, مزید برآں صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں کیو واسا کی جانب کے میر شاہی حق کے گھر کیلئے نیا کنکشن لگوا دیا گیا,