کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ آنے نہیں دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

0 217

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہم تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں اور کسی قیمت پر ملکی استحکام پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نیاسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملک دشمن قوتوں کوناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونیدیں گے۔جزل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک بہادر کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمارخدمات سرانجام دی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.