قلات کے تمام غیر حاضر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،ضیاءلانگو
قلات (خ ن)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو ایک روزہ دورہ پر قلات پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے قلات اور کوٹ لانگو کے مختلف علاقوں کادورہ کیا مشیرداخلہ میر ضیاءنے گورنمنٹ ہائی سکول قلات پرینچینہ میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا اور کوٹ لانگو میں بی ایچ یو کلی برینچینہ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک رجسٹر بھی چیک کیا مشیر داخلہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضروریات کے مطابق پورے
صوبے۔میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ اور ضمن میں تمام متعلقہ محکمے ادارے اور مقامی انتظامیہ اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مقرہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل ہو جائے جن پر عملی پیش رفت کو عوام کیلے یقینی بنایا جائے سکےجبکہ صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کو وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی دینے اور انہیں ترقیافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے مساوی بنیادو ں پر منصوبے ترتیب دے رہی ہے
۔ انہوں نے بی ایچ یو کے دورے کے موقع پر کہا کہ ضلع قلات کے تمام غیر حاضر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اورصحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف ا±مور پر تفصیلی غور وخوض کیا جاے اور ورافتادہ علاقوں کے مراکز صحت میںڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق ا±مور پر بھی غور وخوض کیا کیونکہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری خدمات کو ا±ن کی دہلیز پر فراہمی اہم ذمہ داری ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے کوٹ لانگو میں اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی جامعات کو درپیش مالی مسائل دیرپا بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر حقیقی معنوں میں توجہ دی جا سکے۔