قصور، پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کا ملزم گرفتار، دوسرا فرار، مقدمہ درج
قصور (این این آئی)قصور کے علاقے ٹھینگ موڑ میں خواتین پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کے الزام پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اوردوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 2 خواتین پولیو ورکرز ارزانی گائوں میں بچوں کو قطرے پلانے گئیں۔گائوں میں مبینہ طور پر 2 لڑکوں نے ان سے چھیڑخانی کی اور انہیں اپنے موبائل نمبر لکھ کر دیئے۔پولیو ورکرز کی شکایت اور محکمہ صحت کے ملازم ہارون الرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔