عوامی خدمت اولین فریضہ سمجھتے ہیں، روزنہ فاؤنڈیشن بلوچستان
مُسلم باغ( نمائندہ خصوصی) روزنہ (کیئر) فاؤنڈیشن بلوچستان مسلم باغ کا ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر سہیل کاکڑ کی زیر صدارت قائم ہوا جس میں جنرل سیکرٹری زریاب خان، مالیات سیکرٹری مولوی سمیع اللہ معاون عبدالشکور سائل، معاؤن نمبر 2 مولانا غیاث سام خیل، دیگر ایگزیکٹیو میں حاجی امین احمدخیل، ملک امیر اللہ، معاز اللہ، نیک محمد کاکڑ، خالد محمود ، حکمت اللہ توخی، عبدالعلی جوگیزئی ، حاجی سمیع اللہ راحت،تریالئ کاکڑ
و دیگر شریک تھے۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر تمام ممبرز نے اپنے آپس میں چندہ کرکے پانچ گھرانوں کو راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ رات گئے تک تمام مستحق گھرانوں کو دس دس ہزار مالیت کا راشن پہنچا دیا گیا اس موقع پر صدر روزنہ فاؤنڈیشن بلوچستان سہیل کاکڑ نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ ہم نے پانچ گھرانوں کو راشن پہنچا دیا۔انسانی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہیں۔ جنرل سیکرٹری زریاب خان نے کہا کہ فاؤنڈیشن دیگر افراد کے چندوں پر چلتا ہے جبکہ ہم نے شروعات خود سے شروع کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم ہی حقیقی خدائی خدمتگار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی عوامی و فلاحی ورکنگ کو بڑھاتے ہوئے طلوچ بیلٹ کے علاقے نوشکی اور مستونگ میں اپنی نئی کابینہ کا اعلان کرینگے۔