جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان

0 301

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پیغام میںکہاہے کہ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ صاف آب و ہوا کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اگانے چاہئے جنگلات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں جنگلات کی کمی ملک میں کم بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے

کا باعث بنتی ہے۔ جنگلات کی کمی کے باعث ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گلوبل وارننگ جیسے خطرات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بھرپور انداز سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ صوبے میں موجود قدیم جنگلات کا تحفظ کیا جارہاہے زیارت کے قدیم جونیپر درخت ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ ہر پاکستانی کو ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے۔ زمینی کٹا اور زمین کی سیم سے حفاظت کے لئے جنگلات ناگزیر ہیں۔ صوبائی حکومت جنگلات کے کٹا میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ جنگلات کا تحفظ سرسبز بلوچستان کی ضمانت ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.