نائجیرین ہائی کمشنر کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

0 214

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیرین ہائی کمشنر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔پاکستان میں تعینات نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیرین ہائی کمشنر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.