ہیلتھ کارڈ کا اجراءایک انقلابی اقدام ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 378

ہیلتھ کارڈ کا اجراءایک انقلابی اقدام ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے انشاءاللہ اس اقدام سے بلوچستان کے غریب خاندانوں کو صحت کی مد میں ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہی۔ واضح رہے کہ عوام الناس کو صحت کی م

عیاری اور بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے صحت عامہ کا ایک اور تاریخ ساز منصوبہ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشی یٹو کے تحت ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی حکومت نے منظوری دی ہے جس سے صوبے کے مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کے ذریعے سالانہ دس لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت ملے گی اور 18 لاکھ 20 ہزار سے زائد خاندان صحت کی جدید سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.