سبی: دو قبائل میں فائرنگ، میر سجاد رئیسانی گن مین سمیت افراد جاں بحق
سبی(نامہ نگار) سبی میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ, قبائلی شخصیت میر سجاد رئیسانی گن مین سمیت جانبحق, دو افراد زخمی زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک, فائرنگ کا تبادلہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں جیل روڈ نزد باب حبیب پر دو قبائل محمد شہی اور رئیسانی قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی شخصیت میر سجاد رئیسانی اپنے محافظ لیویز ملازم عامر خجک کے ساتھ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوۓ جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی, ایس ایس پی اختر نواز تنولی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ جانبحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتعال سبی منتقل کیا گیا بعد ازاں زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ جانبحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گیئں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے سخت چیکنگ شروع کردی۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔