ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی 

0 359

 ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان

ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد!

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.