وزیراعظم احساس کیش پروگرام کے تحت خضدار کے مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے
خضدار:۔ وزیراعظم احساس کیش پروگرام کے تحت خضدار کے مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے،قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں احساس پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں مستحقین کو بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق ہونے کے بعد رقم دیا جا رہا ہے یہ بات فوکل پرسن قلات ڈویژن احساس پروگرام آفتاب احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم احساس کیش پروگرام کے زریعے ہر خاندان کو بارہ ہزار روپے کی رقم دینے کا سلسلہ خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے مستحقین میں رقم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے فوکل پرسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے زریعے مستحق خواتین وحضرات فی کس بارہ ہزار روپے دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلع خضدار میں خواتین کے لئے چار مراکز اور مرد حضرات کے لئے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ جہاں مستحقین بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہربذات فود قلات ڈویژن میں احساس پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں مستحقین میں حکومت کی جانب سے دی گئی رقم بہتر انداز میں تقسیم ہو رہی ہے۔