پی ڈی ایم کو بڑا دھچکہ عمران خان نے سرپرائز دے دیا

0 368

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکہ عمران خان نے سرپرائز دے دیا

الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کرلی۔

الیکشن ٹربیونل نے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

اپیل کنندہ مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ این اے 108کے لیے عمران خان کا حلف نامہ قانون کے مطابق نہیں ہے، حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھا، جس پر جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی کہ حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہو سکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.