پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ کا آغاز

0 26

پاکستان نے کرپٹو مارکیٹ کو باضابطہ ریگولیٹ کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان کو باضابطہ درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے جہاں 40 ملین صارفین اور سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم موجود ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مقصد عالمی معیار کے مطابق نگرانی، غیر قانونی مالیات کی روک تھام اور فِن ٹیک کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس یافتہ ہوں، “Know Your Customer (KYC)” کے اصولوں پر عمل کریں اور کمپنی کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کو باضابطہ ڈھانچہ ملے گا جس کے نتیجے میں نہ صرف غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.