خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ اسکیم کا اعلان

0 55

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکیم کے تحت گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین 8 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق رواں سال بجٹ میں اس اسکیم کے لیے 34 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 کروڑ سیکرٹریٹ ملازمین اور 24 کروڑ دیگر ملازمین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

قرضہ سائیکل، موٹر سائیکل، گاڑی اور گھر بنانے کے لیے دیا جائے گا۔ گاڑی کے لیے دو لاکھ جبکہ گھر کی تعمیر کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس فراہم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.