بلوچستان اسمبلی اجلاس، گیس فراہمی کے مسائل زیر غور، چمن میں ایل پی جی کی فراہمی کی منظوری کی تیاری

0 2

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی رولنگ کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر کوئٹہ کو طلب کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد عوام کو گیس کی مناسب اور بلا تعطل فراہمی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ چمن ضلع صوبے کے انتہائی سرد علاقوں میں شامل ہے، جہاں گیس کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں گیس فراہمی کے منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سردیوں کے موسم میں گیس کی کمی اور شہریوں کو درپیش مشکلات اجاگر کیں اور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت دیگر سرد اضلاع میں گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کی جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم ہو۔جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ سرد اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں نرمی پر غور کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد چمن ضلع میں ایل پی جی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے سرد علاقوں میں عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات فوری طور پر شروع کیے جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.