ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیحی ہے ،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بابر کچھ اور کوٹ باروزئی میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے پارٹی کارکن اور عہدیدار 26نومبر کو وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزرائ کا دورہ ہرنائی کی کامیابی کےلئے بھرپور تیاریاں کرے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کو دورہ ہرنائی کے موقع پر زلزلہ میں شہید ہونے والے شہدائ کے لواحقین ،شدید
زخمیوں،اور متاثرین میں چیک تقسیم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بی اے پی کے ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین، جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑودیگر عہدیداروں عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ،کلیم اللہ کاکڑ،شیر بازخان ترین، حاجی خلیل شاہ عبداللہ خان ترین,نایاب شاہ، نوید شاہ،الیاس ترین، حاجی انورالدین ترین، ضلع زکوات چیئرمین سید شادی گل بخاری، صوبائی وزیر کے خزانہ کے ترجمان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیر احمد ترین نے شرکت کی اجلاس میں جمعہ 26نومبر کو دورہ ہرنائی کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر صوبائی وزرائ کادورہ ہرنائی کو کامیاب بنانے اور بھرپور استقبال کرنے
کےلئے ضلع بھر سے پارٹی عہدیداران کارکن قبائلی معتبرین وعلمائ سمیت عوام کی شرکت کو یقینی بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو دورہ کے دوران ہرنائی میں 7اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے ہرنائی نے بہت بڑے پیمانے جانی ومالی نقصان ہوا ہے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور زلزلے میں شہید ہونے والے شہداءکے ورثا ئ شدید زخمیوں میں چیک تقسیم کرینگے انہوں نے کہاکہ 7اکتوبر کو جب زلزلہ آیا تو میں نے روز اول سے وفاقی صوبائی حکومتوں مختلف ڈونرز اور این جی اوز اور مخیر حضرات سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کی اپیل کی اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جب قائد ایوان منتخب
ہوا تو میں نے اسمبلی فلور پر وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمارے استدعا پر زلزلہ متاثرین کےلئے مالی پیکج کا اعلان کرکے فنڈز کی منظوری دے دیا انہوں نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیحی ہے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بابر کچھ اور کوٹ باروزئی میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے صوبے میں امن قائم ہوا ہے، سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے،سیکورٹی فورسز کے شہید اہلکار کے شہادت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،بابر کچھ اور کوٹ باروزئی کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے ،واقعے میں ملوث سہولت کاروں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
[…] کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان […]