مسلم باغ: کرومائیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کرومائیٹ مائنز اونرز اور مختلف سیاسی پارٹیوں کا ناروا ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0 275

مسلم باغ نامہ نگار کرومائیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کرومائیٹ مائنز اونرز اور مختلف سیاسی پارٹیوں مسلم باغ کے عوام کا ناروا ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں ناروا ٹیکس کے خلاف نعرے بازی مظاہرہ بعد میں میں ایک جلسے میں تبدیل ہوا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے.

صدارت ٹھیکدار حاجی عبدالرحمن کاکڑ نے کیا پشتخوامیپ کے چیرمین اللہ نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت یہ غیر قانونی ٹیکس نہیں دیے گئے ہم ایک ایجنسی میں رہتے ہیں حکومت پہلے ہمارے بنیادی سہولیات فوری کریں پھر ہم ٹیکس دیں گے ورانہ کسی صورت بھی نہیں دیے گئے انجمن تاجران کے صدر محمد عارف کاکڑ نے کہا کہ مسلم باغ جوکہ بر ٹش دور حکومت سے کرومائیٹ کی پیداوار کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے

یہاں سے سالانہ ہزاروں ٹن کرومائیٹ چاہنہ اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے لیکن یہاں بدبختی سے اس وقت ہزاروں لوگوں کے گھروں کے وابستہ افراد بیروزگار ہوگئے جوکہ مسلم باغ کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ٹھیکدار مناف خان نے کہا مسلم باغ کے عوام کا ایک بچا ہوا روزگار بھی جان بوجھ کر بند کیا جارہا ہے جوکہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دیے گئے جمعیت علماء اسلام کے مولوی نور جہاں نے کہا کہ کرومائیٹ کی صنعت سے ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں کا کاروبار وابستہ ہے اور بیروزگاری ختم کرنے میں کرومائیٹ کی صنعت کا بڑھا کردار ہے ہم جمعیت علماء اسلام اس ناروا ٹیکس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے حاجی مسیع اللہ نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی ہر طرف اندھیرا نگری چوپٹ راج ہے

اب دوسری جانب محکمہ مائنز اینڈ منرلز بلوچستان اس صنعت کو تباہی سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہے جوکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے مظاہرے سے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس ناروا اور غیر قانونی ٹیکس کو ختم کریں ورنہ ہم بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج مسلم باغ میں شٹرڈون اور پہہ جام ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ کروماییٹ پر غیر قانونی ٹیکس میں اضافہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے

تاکہ کرومائیٹ کی صنعت کو تباہی سے بچایا سکے بصورت دیگر ہم کرومائیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن اور مسلم باغ کے عوام بلوچستان اسمبلی کے سامنے بوک ہڑتال بھی کریں گے مظاہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی امان کاکا جمعیت اسلامی کے حاجی عبداللہ صاحب پاکستان تحریک انصاف کے حاجی ملک روز دین حاجی عثمان کاکڑ سلطانزی ٹیکدار حاجی عبدالرحمان سلیم کاکڑ مولوی کلیم اللہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔۔۔وطن نیوز ایجنسی پریس کلب مسلم باغ پریس رپورٹر خیر اللہ کاکڑ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.