کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہونے والے اتھارٹی کے اجلاس میں
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہونے والے اتھارٹی کے اجلاس میں ڈویژنل اور ضلع سطح پر فوڈ اتھارٹی کے قیام کے ڈھانچے اتھارٹی میں بھرتی کی پالیسی اور اسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو اتھارٹی کے تحت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی سفارشات اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور سرکاری اور نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اتھارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے اجلاس کو ایجنڈا اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت کے خلاف کی جانے والی کاروائیوںسے آگاہ کیا، اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار کو صوبہ کی سطح تک وسعت دینے سے اتفاق کرتے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر فوڈ اتھارٹی کے قیام کے ڈھانچے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ غیر خالص اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی تیاری اور ان کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی اور انہیں مروجہ قوانین کے تحت جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہ اگر حکومت کی رٹ کے قیام کے ذریعہ عوام کو خالص اور غیر ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے عمل میں چالیس فیصد بہتری بھی آتی ہے تو یہ ایک اچھی پیشرفت ہوگی اور اس میں مزید بہتری لانا بھی ممکن ہوگا، اللہ نے ہمیں یہ ذمہ داری دی ہے تو ہم اسے خوش نیتی اور محنت سے پورا بھی کرنا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تاجروں اور دکاندارو ں کا تعاون ا ورمشاورت بھی حاصل کرے تاکہ معاشرے سے ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جیسے منفی رحجانات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شریک مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران پر زوردیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سیاسی سرگرمیوں کی بجائے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے استعمال کریں۔