کورونا وائرس ، دنیا کی جی ڈی پی 4.9فیصد گراوٹ کا شکار ہوگی، آئی ایم ایف

0 223

نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جو معاشی بحران پیدا ہوا اس کی مثال نہیں ملتی اور رواں سال مشرق وسطی اور وسطی ایشیا(ایم ای سی اے) سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے مجموعی جی ڈی پی 4.9 فیصد گراوٹ کا شکار ہوگی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے تازہ ترین عالمی معاشی آئوٹ لک میں کہا کہ 2020-21 کے دوران عالمی معیشت کو 12 ہزار ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے اور دنیا بھر میں کاروبار بند ہونے سے کروڑوں ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق معیشت کی بحالی کے امکانات بھی خطرے سے دوچار ہیں۔عالمی ادارے نے پیش گوئی کی کہ اگلے سال کے لیے عالمی شرح نمو 5.4 فیصد ہوسکتی ہے جو گزشتہ تخمینے سے 0.4 فیصد کم ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ ایم ای سی اے خطوں میں شرح نمو 3.3 فیصد کی پیش گوئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر اعلان کردہ مالی اعانت 11 ہزار ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے جو اپریل میں 8 ہزار ارب ڈالر تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.