کرونا وائرس سے زیادہ پھیلایا گیا خوف و ہراس خطرناک ہے ،بدلتے عالمی حالات میں دنیا جنگ کے طریقے بدل رہی ہیں ‘مولانا حافظ حمداللہ
کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے زیادہ پھیلایا گیا خوف و ہراس خطرناک ہے بدلتے عالمی حالات میں دنیا جنگ کے طریقے بدل رہی ہیں امت مسلمہ حقائق سمجھ کر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے موثر و قائدانہ کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ دنیاجان چکی ہیں کہ کرونا خدا ساختہ نہیں خود ساختہ ہے عالمی کفر کرونا وائرس کے ذریعے مذموم عزائم کی تکمیل حاصل کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس اور دیگر کی آڑ میں دینی مراکز پر ہاتھ نہیں ڈالنے دیں گے ملک و قوم پر مسلط سلیکٹڈ حکومت اسلام مخالف عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سہولت کار کا کردار ادا نہ کرے، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے مملکت خداداد پاکستان پر یہود و ہنود کے ایجنٹوں کی بالادستی قبول کی ہے نا ہی قبول کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکمران دینی حلقوں کے جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی عبرتناک انجام سے سبق سیکھیں دینی مراکز کی حفاظت جان سے عزیز ہے حکمران خوش فہمی میں نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے زیادہ پھیلایا گیا خوف و ہراس خطرناک ہے بدلتے عالمی حالات میں دنیا جنگ کے طریقے بدل رہی ہیں امت مسلمہ حقائق سمجھ کر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے موثر و قائدانہ کردار ادا کرے،حا فظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے مرض میں مبتلا وہ افراد جو گھر پر خود کو آئیسولیٹ کر تے ہیں وہ ٹھیک جبکہ جو لوگ ہسپتالوں کا رخ کر تے ہیں وہ جا نبر نہیں ہو تے یہ سوال ملک کی عوام کے ذہنوں میں مو جود ہے جس کا کو ئی بھی جواب دینے کو تیار نہیں۔