صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف حوہدری 28اگست ہڑتال سمیت دیگر مسائل پر کوئٹہ کے 2 روزہ دورہ پر پریس کانفرنس کرینگے‘ کاشف حیدری
کوئٹہ () مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صوبائی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کوئٹہ کے دو روزہ دورے پر بروز سوموار کوئٹہ پریس کلب میں تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسز، بجلی بلوں پر عائد ظالمانہ ٹیکس تاجر دوست سکیم کے نام سے تاجر دشمن ٹیکسز کیخلاف 28 اگست کو ملک بھر میں شٹرداؤن ہڑتال سمیت دیگر مسائل پر بلوچستان کے نمائندہ تاجروں کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرینگے اور تمام تاجر تنظیموں کے نمائندے شرکت کرے گی، صدر، وزیراعظم سمیت تمام افسران کو مفت بجلی گیس پٹرول سمیت تمام مراعات اب ختم ہونی چاہئے اب تاجر اور قوم قربانی نہیں دیں گے، اب حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی مطالبات کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جمہوری اور آئینی طریقے سے بھرپور جدوجہد کرینگے، یہ بات انہوں نے تاجروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ تاجر دوست ٹیکس سکیم نا قابل عمل ہونے کے باعث مسترد اور واپس لیا جائے آئے روز، دالوں، چاول سمیت کھانے پینے کی چیزوں پر لگا یا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے بجلی کی مہنگی قیمت اور بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے آئی پی پیز کے معائدے ریویو اور کیپسٹی چار جز ختم کیے جائیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او جی 236 اور 237 ایچ واپس لئے جائیں صدر وزیر اعظم وزراء اور تمام افسران کی مفت بجلی گیس پٹرول اور مراعات بند کی جائیں ادویات اسٹیشنری دودھ پولٹری اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس واپس لیا جائے ایکسپورٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے انکم ٹیکس سلیبز میں تبدیلی اور ٹیکس چھوٹ کی حد میں اضافہ کیاجائے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے گئے نئے ٹیکسز کو واپس اور گین پیریڈ بحال کیا جائے ایف بی آر افسران کے لا محدود اختیارات ختم کیے جائیں سودی نظام معیشت کا خاتمہ کیا جائے پاکستان کی دونوں بڑی تاجر تنظیمات مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے نام نہاد تاجر دوست سکیم،آئی پی پیز کے ملک و قوم دشمن معاہدوں،بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ،ٹیکسز کی بھر مار کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھرپور کامیاب ہوگی اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ہم نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے ہم نے پہلے بھی تاجروں کے حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے اب بھی دیں گے اور آئندہ بھی ہم ملک کے تاجروں کیحقوق کے تحفظ کے لئے میدان میں ہونگے انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کے نام پر اگر ایف بی ار مارکیٹوں میں اکر ایڈوانس ٹیکس لینے کی کوشش کرے گا یا میرے تاجروں کو سراہا کرے گا تو پھر وہ مارکیٹیوں سے واپس نہیں جا سکیں گے۔ حکمرانوں سے ملک کا مالیاتی نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا تو نااہل اور نالائق حکمرانوں کو چاہئے کہ مالیاتی نظام صنعت کاروں اور تاجروں کے حوالے کیا جائے ہم دفاعی بجٹ کے بعد مالیاتی نظام کو بھرپور طریقے سے منظم کریں گے اور کفایت شعاری کو اپنا کر وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے لیکن ان نااہلوں نے یہاں نہیں رہنا اور بھاگ جانا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو بڑی گاڑیوں کی بجائے کلٹس گاڑیاں دی جائیں اشیائے خوردونوش سمیت اسٹیشنری پولٹری ادویات و دیگر پر لگایا جنرل سیلز ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔