تحریک لبیک اسلام کا اہم ترین سربراہی اجلاس آج کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا
کوئٹہ(اے این این )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران عباسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس تحریک لبیک اسلام بلوچستان کے سربراہ پیر سید محمد بہادر شاہ جیلانی کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اجلاس تحریک لبیک اسلام کے چیئرمین صاحبزادہ پیر امین اللہ نبیل کے زیرصدارت جامعہ گیلانیہ حبیب الاسلام ڈبل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔جبکہ اجلاس میں تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیلاب ذدگان،سیاسی صورتحال اور صوبائی درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔
[…] ہمارے ملک کے تمام تر وسائل حکمران لوٹ رہے ہیں۔تحریک لبیک اسلام […]