صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ اوپنر صاحبزادہ فرحان میں وہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کے ابھیشیک شرما ثابت ہو سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان باصلاحیت اور دلیر بیٹر ہیں، اگر وہ اپنی بیٹنگ میں چند نئے شاٹس شامل کر لیں تو بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کی طرح کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ صاحبزادہ فرحان کو پوائنٹ اور اسکوئر کے شاٹس پر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی بیٹنگ کو مزید نکھار سکیں۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ ابھیشیک شرما اگلی اننگز میں ناکام ہو سکتے ہیں، جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ انہیں سلپ میں آؤٹ کر سکیں۔