مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی، ساتھی فرار
لاہور (ویب ڈیسک) برکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی ہے جو شہر کی مختلف تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے پولیس کے مطابق ملزم بوٹا کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ پولیس نے ناکہ پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے بوٹا نامی ڈاکو زخمی ہوگیا۔