پی پی ایل نے تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا

0 4

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کے سالانہ اجلاس میں نئے ذخائر کی تلاش اور ترقی کے حوالے سے مثبت پیشرفت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں سال PPL تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سکندر میمن کے مطابق، گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ جلد حل ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاور اور گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ پلان میں آئی ایم ایف شامل ہے اور سوئی سدرن و سوئی نادرن کمپنیوں سے واجبات کی وصولی کے لیے حکومت سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی فارمیشن کا ایکس ون کنواں ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔ سال 2026-27 میں بلوچستان اور آف شور میں بھی تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری شامل ہوگی۔

اجلاس میں سونے اور تانبے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا گیا، جس کے تحت ریکوڈک منصوبے سے 2028-29 کے دوران پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ کے خاتمے کے لیے 1250 ارب روپے کے سینڈیکیٹ لون کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں PPL کو براہِ راست رقم نہیں ملے گی۔

مزید براں، SNGPL کو سرکلر ڈیٹ کے ذریعے رقم فراہم کی جائے گی تاکہ واجبات کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.