اداکارہ یشما گل کی عمرے کی ادائیگی کے دوران ثنا خان سے ملاقات

0 499

اداکارہ یشما گل کی عمرے کی ادائیگی کے دوران ثنا خان سے ملاقات

 

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ملاقات کی ہے۔

اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں رمضان المبارک میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اداکارہ کو عمرے کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا بھی بطور تحفہ ملا تھا اور یہ خوشخبری انہوں نے اپنے تمام مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اور اب یشما گل نے سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان جو دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ چکی ہیں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے دوران ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، غلاف کعبہ کا تحفہ بھی مل گیا

یشما گل نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے گھر اور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے شہر کی زیارت کا موقع دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ثنا خان اور ان کے شوہر انس کے ساتھ ملاقات کو ایک خوشگوار یاد قرار دیا۔

یشما گل نے ثنا خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو ان کی طرح مضبوط بنائے۔ انہوں نے حوصلہ افزائی اور بہترین مہمان نوازی کرنے پر ثنا خان کا شکریہ بھی اداکیا۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.